قاہرہ۔13فروری (اے پی پی):مصر میں ایک وکیل نے دو خواتین قتل کرکے نعشیں گراونڈ فلو پر فلیٹ کے ایک کمرے میں دفن کردیں۔العربیہ کے مطابق یہ واقعہ مصر کی الاسکندریہ کمشنری کے علاقے المعمورہ میں پیش آیا۔پولیس نے فلیٹ کا جائزہ لیا تو ایک کمرے کا فرش ادھڑا ہوا تھا جس میں دفن کی گئی دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مرنے والی ایک خاتون …
مصر ، وکیل نے 2 خواتین کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا

مزید خبریں
قاہرہ۔13فروری (اے پی پی):مصر میں ایک وکیل نے دو خواتین قتل کرکے نعشیں گراونڈ فلو پر فلیٹ کے ایک کمرے میں دفن کردیں۔العربیہ کے مطابق یہ واقعہ مصر کی الاسکندریہ کمشنری کے علاقے المعمورہ میں پیش آیا۔پولیس نے فلیٹ کا جائزہ لیا تو ایک کمرے کا فرش ادھڑا ہوا تھا جس میں دفن کی گئی دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مرنے والی ایک خاتون وکیل کی کلائنٹ اور دوسری اس کی اہلیہ تھی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔








