مصر غزہ کی تعمیر نو و ترقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، عبدالفتاح السیسی

شرم الشیخ ۔14اکتوبر (اے پی پی):مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ مصر غزہ کی تعمیر نو و ترقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے ایک نئے دور کا دروازہ کھولتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مصر غزہ …

شرم الشیخ ۔14اکتوبر (اے پی پی):مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ مصر غزہ کی تعمیر نو و ترقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے ایک نئے دور کا دروازہ کھولتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مصر غزہ میں تعمیر نو اور ترقیاتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا کہ گزرے کل کے مخالفین آئندہ کل کے شراکت دار بن سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد ریاست کے اپنے حق سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ مصری صدر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امن صرف فوجی طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ دو ریاستی حل امن کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ معاہدہ ایک نئے مشرق وسطیٰ اور دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرتا ہے، یہ پرامن مشرق وسطیٰ حاصل کرنے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔

ہم غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ آگے بڑھنے کی بنیاد رکھیں گے۔ غزہ میں زندگی کی بحالی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا کہ وہ امریکی صدر کو غزہ میں امن کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں مصر کا سب سے بڑا اعزاز "نائل کالر” دیں گے۔

مزید خبریں