اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مصر کے محکمہ ویٹرنری نے پاکستان کے10 مذبح خانوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی ہے جس پر یہ مذبح خانے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا مصر کے ویٹرنری حکام نے یہ فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے پاکستان کے 10 مذبح خانے مبارک باد کے مستحق ہیں ،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مصر کے محکمہ ویٹرنری نے پاکستان کے10 مذبح خانوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت دی ہے جس پر یہ مذبح خانے مبارک باد کے مستحق ہیں۔
جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا مصر کے ویٹرنری حکام نے یہ فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جغرافیائی اور مصنوعات کی تنوع کی ہماری پالیسی کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پوری رفتار سے آگے بڑھیں۔ اس شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔








