مطاف سے تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا فیصلہ، حج میں فی گھنٹہ 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے

مکہ مکرمہ۔ 30جولائی (اے پی پی) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا کردی جائیں گی اور حج موسم میں ایک گھنٹے میں 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔سعودی اخبار کے مطابق یہ بات مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کے سیکرٹری مشہور بن محسن المنعمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مطاف اور مسجد الحرام کے خارجی صحنو …

مکہ مکرمہ۔ 30جولائی (اے پی پی) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا کردی جائیں گی اور حج موسم میں ایک گھنٹے میں 107ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔سعودی اخبار کے مطابق یہ بات مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کے سیکرٹری مشہور بن محسن المنعمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے مطاف اور مسجد الحرام کے خارجی صحنو ں پر سائبان کی تنصیب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ مختلف جائزے لئے جا رہے ہیں۔ حازمین حج کے آرام و راحت کو یقینی بنانے والے بہتر سے بہتر ڈیزائن کے انتخاب کیلئے غوروخوض کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں