مظفرآباد میں مولوی محمد فاروق شہید،خواجہ عبدالغنی لون شہید اورشہدائے ہول کی یاد میں تقریب ومشعل بردارریلی کاانعقاد

مظفرآباد میں یادگارِ شہداء پر کل جماعتی حریت کانفرنس اورینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک کے زیرِاہتمام کشمیری شہدا کی یاد میں مشعل بردارریلی کا انعقاد کیا گیا۔خصوصی تقریب اور مشعل بردار ریلی میں نوجوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):مظفرآباد میں یادگارِ شہداء پر کل جماعتی حریت کانفرنس اورینگ پیٹریاٹس نیٹ ورک کے زیرِاہتمام کشمیری شہدا کی یاد میں مشعل بردارریلی کا انعقاد کیا گیا۔خصوصی تقریب اور مشعل بردار ریلی میں نوجوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے، شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شرکا کی جانب سے 50 فٹ لمبا پاکستانی جھنڈا بھی لہرایا گیا۔مقررین کی جانب سے شہداء کی قربانیوں کوبھرپور خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ ان عظیم رہنماؤں اور شہداء کی جدوجہد کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔شرکا نے تحریکِ آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔تقریب کےاختتام پرمشعل بردار ریلی کےذریعے شہدائےکشمیرکو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا۔