مظفرگڑھ ،مینگو فیسٹیول ضلع مظفرگڑھ کی پہچان ہے،اے ڈی سی آر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت سالانہ مینگو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر بھٹی نے فیسٹیول کے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیسٹیول کے انعقاد، سیکیورٹی

مظفرگڑھ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت سالانہ مینگو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر بھٹی نے فیسٹیول کے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیسٹیول کے انعقاد، سیکیورٹی، پارکنگ، صفائی، سجاوٹ، اسٹالز، مہمانوں کی آمد و رفت اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ مینگو فیسٹیول 11 اور 12 جولائی کو فیاض پارک میں منعقد کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کی تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور تمام انتظامات اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول ضلع مظفرگڑھ کی پہچان ہے، اس لئے اس کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

مزید خبریں