اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معاشرے اور سماجی فلاح و بہبود کےلئے کارپوریشنز کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سوشل اسٹیبلٹی سمیٹ 2018ءکی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر …
معاشرے اور سماجی فلاح و بہبود کےلئے کارپوریشنز کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معاشرے اور سماجی فلاح و بہبود کےلئے کارپوریشنز کو ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سوشل اسٹیبلٹی سمیٹ 2018ءکی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر ایک نئے اقتصادی دور سے گزر رہے ہیں، جہاں چھوٹے اور درمیانے درجے کی انڈسٹریز ابھر کر سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان انڈسٹریز کی کچھ بنیادی ذمہ داریاں بھی بنتی ہیں کہ وہ عوام الناس کےلئے فنی ترقی کے فروغ ، صحت عامہ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشنز اور انڈسٹریز کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اس کے مضر اثرات سے نمٹنے کےلئے ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔ صدر ریاست نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی کارپوریشنز و انڈسٹریز کو چاہئے کہ وہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں تاکہ بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو سکے۔








