معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے، ترجمان پٹیا

فیصل آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے لہٰذا اس سلسلہ میں ہمیں اپنی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے فوری تمام ممکن اقدامات یقینی بنانا ہوں گے تاکہ ہم عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کی سستی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آسکیں۔ ایک بیان میں انہوں نے …

فیصل آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے برآمدات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے لہٰذا اس سلسلہ میں ہمیں اپنی مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے فوری تمام ممکن اقدامات یقینی بنانا ہوں گے تاکہ ہم عالمی منڈیوں میں دیگر ممالک کی سستی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں آسکیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا اس وقت تک اقتصادی ترقی اورمعاشی استحکام سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات پاکستانی کی برآمدات کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ مصنوعات کی برآمد کیلئے سازگار ہیں لیکن چونکہ ہماری مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے اسلئے ہمارے ایکسپورٹرز کو عالمی منڈیوں میں مسابقتی و مقابلتی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جب انٹرنیشنل امپورٹرز کو دیگر ممالک کی سستی مصنوعات دستیاب ہوں گی تو وہ ہماری مہنگی مصنوعات کیوں خریدیں گے اور جب ہماری مصنوعات کی پیداواری لاگت زیادہ ہے تو ہم اپنی اشیا سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فوری ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے جہاں ہماری ایکسپورٹ مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہو وہیں فوری برآمدات بڑھانا بھی یقینی ہوسکے۔

مزید خبریں