معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کی پشاور پریس کلب میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت

پشاور۔15اگست(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان جمعرات کے روز پشاورپریس کلب میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میںخصوصی طور پر شرکت کےلئے اسلام آباد سے پشاور آئیں تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ یواین سکیورٹی کونسل نے مسئلہ کشمیرکوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اجلاس طلب کیاہے جوسفارتی محاذ پر پاکستان کی کشمیرکاز سے متعلق بہت بڑی فتح ہے ،وزیراعظم عمران خان نے …

پشاور۔15اگست(اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان جمعرات کے روز پشاورپریس کلب میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میںخصوصی طور پر شرکت کےلئے اسلام آباد سے پشاور آئیں تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ یواین سکیورٹی کونسل نے مسئلہ کشمیرکوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اجلاس طلب کیاہے جوسفارتی محاذ پر پاکستان کی کشمیرکاز سے متعلق بہت بڑی فتح ہے ،وزیراعظم عمران خان نے موثرطریقے سے کشمیرمیں بھارت اورمودی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب کیاہے ،کشمیر کامسئلہ تقسیم ہند کے ادھورے ایجنڈے کاحصہ ہے جس کا واحد حل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہے اور اس حوالے سے پاکستان ہر فورم پرآوازاٹھائے گا،پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کھڑی ہے، بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر مسئلہ کشمیر کو مزیدموثراندازمیں عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا ہے ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہاکہ ملک بھر میں بھارت کےخلاف ریلیاں وجلوس برآمد ہورہے ہیں ہرصوبے میں ہندوستان کی فوج کی مذمت کی جارہی ہے، صحافی برادری 22کروڑعوا م کی آوازبن کر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرکے مودی سرکارکی سیاہ کاری کوبے نقاب کریں، انھوں نے کہا کہ میڈیاآج قومی فریضہ سرانجام دے رہاہے جس نے کشمیریوں کے ساتھ لازوال رشتے کودوام بخشا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

مزید خبریں