معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بجٹ کی منظوری پر بجٹ سمیت اس سے متعلق اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ منظور نہ کرنے کی بڑھکیں مارنے اور دھمکیاں دینے والوں کی خواہشات آج ان کے سینے میں ہی دفن ہو گئی ہیں، حکومت نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، حکومت نے آئینی طریقے سے پنجہ آزمائی کرکے اپوزیشن کو چنے چبھواءدئےے، ہمیں اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کوجواب دینا ہے، معاشی مشکلات کے حل لیے ہمیں اکٹھا ہونا ہے، سیاست کے لئے اور جگہیں موجود ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2019-20ءکے بجٹ کی منظوری پر تمام اداروں اور بجٹ سے متعلق اداروں کو مبارکباد دیتی ہوں، یہ بجٹ اجلاس ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس تھا، اپوزیشن نے بجٹ سیشن میں خوب پنجہ آزمائی کی، ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اپوزیشن کے آئینی کردار کو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پر آپ نے جو سیاست کرنی تھی وہ ہوگئی حکومت نے اپنی برتری ثابت کردی ہے۔