اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ محکموں میں بدعنوانی کی نشاندہی کیلئے وسل بلور نافذ کیا ہے، پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن ایپ …
معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا پنجاب حکومت کی اینٹی کرپشن ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ محکموں میں بدعنوانی کی نشاندہی کیلئے وسل بلور نافذ کیا ہے، پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایپ لانچ کرنے کا مقصد احتساب کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانا ہے، گزشتہ ادوار میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔








