سیالکوٹ ۔ 5 جون (اے پی پی) دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کا نام عید ہے، جب تک ہم نظر انداز شدہ محرومیوں کے شکار عوام کو اپنی خوشیوں میں شامل نہیں کرتے اس وقت تک ہم روحانی اور حقیقی خوشی کی لطافت سے بہرہ ور نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے غریبوں میں خوشیاں بانٹنی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا موضع ہڈالی میں عید ملن پارٹی سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 5 جون (اے پی پی) دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کا نام عید ہے، جب تک ہم نظر انداز شدہ محرومیوں کے شکار عوام کو اپنی خوشیوں میں شامل نہیں کرتے اس وقت تک ہم روحانی اور حقیقی خوشی کی لطافت سے بہرہ ور نہیں ہو سکتے، ہمیں اپنی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے غریبوں میں خوشیاں بانٹنی ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے موضع ہڈالی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی محرومیوں میں ڈوبی ہوئی قوم کے چہروں پر خوشیاں سجانے کیلئے وقف کر رکھی ہے اور وہ زخموں سے چور نڈھال معیشت کی بحالی اور ملک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے ذریعہ عام آدمی کی زندگیبہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں لیگ کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی کا پارہ سورج کی حدت کی طرح زیادہ ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عنقریب حکومتی محنت، لگن اور بہتر کارکردگی کی وجہ سے خوشحالی پاکستانی عوام کا مقدر بننے والی ہے۔








