معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی مشعال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالہ سے بھارت کی مکروہ کاغذی کارروائی کو مسترد کرتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کر کے ان کے حقوق کے علمبردار ہونے کا ثبوت دیا ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالہ سے بھارت کی مکروہ کاغذی کارروائی کو مسترد کرتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کر کے ان کے حقوق کے علمبردار ہونے کا ثبوت دیا ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، پاکستان کسی صورت کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتی، بھارت خطہ میں امن کے درپے ہے، خطہ کا کوئی بھی ملک بھارتی جارحانہ اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بات ممتاز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معاون خصوصی مشعال ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر گئیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کے شہداءکو سلام پیش کرتی ہیں، کشمیر کی بہو، بیٹیاں تحریک جدوجہد آزادی میں عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کا ہر شہری کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی صورت کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اور دیگر کشمیری حیرت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔