معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، یہ بات قابل تحسین ہے کہ اپوزیشن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کی، امید ہے کہ اپوزیشن نیب اور الیکشن کمیشن کے حوالہ سے قانون سازی کیلئے بھی پوری طرح …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، یہ بات قابل تحسین ہے کہ اپوزیشن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کی، امید ہے کہ اپوزیشن نیب اور الیکشن کمیشن کے حوالہ سے قانون سازی کیلئے بھی پوری طرح حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومت کی پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی تمام قومی ایشوز پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے رابطے میں ہے، اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن نے جس طرح سے دانشمندی اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوقومی مفادات کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔