اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام میں آگاہی کیلئے پبلک ریلیشنز افسران کی مربوط اور جامع حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بیانیہ کے فروغ اور ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے درست اور بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دنیا میں پاکستان کا حقیقی تشخص …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاپی آر اوز/انفارمیشن افسران کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام میں آگاہی کیلئے پبلک ریلیشنز افسران کی مربوط اور جامع حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی بیانیہ کے فروغ اور ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے درست اور بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دنیا میں پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے میں پبلک ریلیشنز افسران کو اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ وہ مختلف وزارتوں میں امور سرانجام دینے والے پی آر اوز/انفارمیشن افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ظہور برلاس، پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائے طاہر حسن، ڈی جی آئی پی سہیل علی خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے میں آپ لوگوں کو اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لانا ہوں گی، عوامی اور قومی مفاد کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے، ٹیکنالوجی کے حوالے سے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ دور ابلاغ کا دور ہے اور ہمیں سوشل میڈیا کے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا روشن تشخص اجاگر کرنا ہے۔








