لاہور۔16نومبر (اے پی پی ):معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ …
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ وگفتگو

مزید خبریں
لاہور۔16نومبر (اے پی پی ):معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی کابینہ کے 37ویں اجلاس میں چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام 3 سکول بنائے جائیں گے جن میں سکول آف پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ، سکول آف الائیڈ میڈیکل سائنسز اور سکول آف پیڈیاٹرک شامل ہیں، اسی طرح پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2014 میں ترامیم منظور کر کے د ائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھادیا گیا ہے ، ایمرسن کالج ملتان کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے، یکم جنوری 2021 سے بی اے اور ایم اے پروگرام ختم ہو جائیں گے اوربین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ڈگریوں کے نام اور دورانیے طے ہو ںگے، ان خیالات کا اظہارانہوںنے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ڈگری کالج کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج کا نام تبدیل کر کے گریجوایٹ کالج رکھا جائے گا جبکہ ایم فل کیلئے پوسٹ گریجوایٹ کالج ہو گا،اسی طرح بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کیلئے رولز بنیں گے، وزیر اعلی عثمان بزدار اور کابینہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق کی اجلاس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا جبکہ عثمان بزدار نے وزرااور سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت بھی کی ہے، انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز ایکٹ2014 میں ترمیم کے تحت کمیشن کے ممبران کی تعداد 23 سے بڑھا کر 27 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسی طرح اوورسیز پاکستانیز کمیشن کمیٹیوں کا دائرہ کار بھی تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیشن کو ثالثی کے اختیارات دیے گئے ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لوکل گورنمنٹ لینڈ یوز پلان رولز 2020 کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی، اجلاس میں رجسٹریشن آف آرگنائزیشن مینجنگ اکاموڈیشن انڈر سیکشن20-Aکیلئے Punjab Destitute and Neglected Children Rules 2019 کے مجوزہ مسودے کی منظوری بھی دی گئی، مسودے کے مطابق بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں کے لئے رولز بنیں گے، پنجاب فنانس ایکٹ2019 کے تحت زرعی اراضی کے علاوہ نیشنل وصوبائی ہائی ویزاورموٹرویزکے اطراف ریٹنگ ایریا کے باہرعلاقوں کوپراپرٹی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیاگیا، پنجاب موٹروہیکلزٹرانزیکشن لائسنسز رولز2015میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت10 سال سے کم تجربہ رکھنے والے غیر مجاز موٹر کار ڈیلرسے سکیورٹی فیس مجاز ڈیلر کے مقابلے میں دو گنا لی جائے گی تا ہم 10 سال سے زائد تجربہ رکھنے والے غیر مجاز کارڈیلرسے رجسٹریشن کے حوالے سے مجاز ڈیلر کے برابر فیس لی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزرا و سیکرٹریز کو ہفتہ شان رحمت اللعالمین میں بھرپور انداز میں شرکت کی ہدایت کی،اسی طرح سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 41ویں،42 ویں اور 43 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ سٹینڈگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی ا مورکے33ویں،34ویں اور 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، میڈیا کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں جاتی عمرے کے بیانیے کی تدفین ہوگئی ہے، سیاسی مردے جہاں دفن ہو رہے ہیں وہاں آہ و بقا اور چیخ و پکار جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین حلیمہ سلطان کے روپ میں شوٹنگ کیلئے گلگت گئی تھیں، پکنک تو ہوگئی لیکن جاتی عمرہ کے بیانیے کو ووٹ نہیں ملنے تھے اور اس بات کاا نہیں خود بھی خوب علم ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول کو اکسانے کا مریم کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے، گلگت بلتستان سی پیک کیلئے معاشی شہ رگ ہے، اس پر فساد کا آپ کا پلان ڈھکا چھپا نہیں بلکہ ہم جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اکثریتی سیٹیں جیتی ہیں اور حکومت بنانے جا رہے ہیں، گلگت کی عوام نے کیلبری کوئین اور فرزند زرداری کو ریجیکٹ کر دیا ،اب اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔







