اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اداروں کو تباہ کیا، موجودہ حکومت اداروں کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے …
معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اداروں کو تباہ کیا، موجودہ حکومت اداروں کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملک میں بدعنوان عناصر کے احتساب کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے، احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اس لئے حکومت احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں نیب قانون میں ترامیم نہیں کیں، پی ٹی آئی حکومت نے اقدام اٹھایا جس پر کڑی تنقید کی گئی، نیب قانون میں ترامیم کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کیلئے تیار ہیں اور حکومت اپوزیشن جماعتوں کی مثبت تجاویز کو غور کرے گی، چاہتے ہیں کہ ایسا قانون بنے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں برآمدات نہیں بڑھیں، موجودہ حکومت کی کاوشوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا اور رواں سال کے آخر میں برآمدات 25 بلین سے اوپر جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کو نظرانداز کیا جن کا جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کے پسے ہوئے طبقات کو سہولیات دینے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کو کامیاب بنائیں گے اور ہم نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ گیم چینجر ہے، اس منصوبے میں کم آمدنی والے لوگوں کو سستے گھر خریدنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے عوامی منصوبوں کا مذاق اڑایا، منصوبوں میں 15 دنوں میں تین لاکھ نوجوانوں نے بزنسز کیلئے اپلائی کیا۔








