معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل ذوالفقار بخاری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے ملاقات کی۔ کورین سفیر نے معاون خصوصی کو کوریا کی مقامی صنعت میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ کے سلسلہ میں جنوبی کوریا میں ہونے والی حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل ذوالفقار بخاری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو نے ملاقات کی۔ کورین سفیر نے معاون خصوصی کو کوریا کی مقامی صنعت میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ کے سلسلہ میں جنوبی کوریا میں ہونے والی حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے نتیجہ میں کورین حکومت نے پاکستانی افرادی قوت کے کوٹہ میں 11 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں دوسرا سنگ میل ملازمین پرمٹ سسٹم (ای پی ایس) میں قابل اطمینان تبدیلی ہے۔ انہوں نے معاون خصوصی کو مطلع کیا کہ کوریائی حکومت پاکستان کی زیادہ افرادی قوت برآمد کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔ پاکستانی ملازمین کے کوریائی زبان پر عبور اور کام پر گرفت قابل تعریف ہے۔

Leave a Reply