اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی بہترین معیشت کوانٹرنیشنل ٹاپ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 2018ءمیں منفی ریٹ کیا تھا، کہہ دیں یہ جھوٹ ہے جبکہ احسن اقبال نے ندیم ملک کے پروگرام میں اقرارکیا کہ پاکستان کے مالی حالات ایسے تھے کہ …
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا اسحاق ڈار کے ٹویٹ پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی بہترین معیشت کوانٹرنیشنل ٹاپ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے 2018ءمیں منفی ریٹ کیا تھا، کہہ دیں یہ جھوٹ ہے جبکہ احسن اقبال نے ندیم ملک کے پروگرام میں اقرارکیا کہ پاکستان کے مالی حالات ایسے تھے کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی آئی ایم ایف کے پاس جاناچاہئے تھا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسحاق اشتہاری صاحب قوم اب آپ کے جھوٹ، فریب اور فرضی اعدادوشمار کے بھید جان گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنے ہی سچے ہیں تو خاندان سمیت بھگوڑے کیوں بن گئے، پاکستان آ کر یہی کہانی کیوں نہیں سناتے؟








