اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پاکستان اور کشمیر کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 70 عالمی لیڈروں سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے بات چیت کی، وزیراعظم کی تقریر کے بعد امریکی حکومت کی …
معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پاکستان اور کشمیر کے عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 70 عالمی لیڈروں سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے بات چیت کی، وزیراعظم کی تقریر کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے سرکاری بیان دیا گیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بندشیں ہٹائے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران نیویارک میں مودی کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مسلمان سکھ اور دوسرے مذہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ اب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نئی نہج پر پہنچ چکی ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کی تقریر نے پاکستان کی عوام کے جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور دنیا کے 70 بڑے عالمی لیڈروں سے ملاقات کرکے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی ہے۔









