معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور صحافی کے قتل سے سندھ حکومت کی ناکامی صاف واضح ہے، صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات جوائنٹ انکوائری ٹیم سے کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور صحافی کے قتل سے سندھ حکومت کی ناکامی صاف واضح ہے، صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات جوائنٹ انکوائری ٹیم سے کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف صحافی عزیز میمن کے قتل پر صحافیوں کے ساتھ ہے، قتل کی وجوہات جاننے کے لئے غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں اور اس مقصد کے لئے جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید خبریں