معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) منتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 اسلام آباد و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان کی زیر صدارت اسلام آباد میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمتی کاموں کا جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، وفاقی وزیر اسد عمر کے …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) منتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 اسلام آباد و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان کی زیر صدارت اسلام آباد میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمتی کاموں کا جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، وفاقی وزیر اسد عمر کے نمائندے علی مغل، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے و چیف میٹرو پولیٹن افسر اسلام آباد ہمایوں اختر نے شرکت کی۔ صدر لیبر ونگ اسلام آباد فرزند شاہ، چوہدری وقار جنرل سیکرٹری لیبر ونگ، سینئر رہنما تحریک انصاف عامر شیخ اور جلال بچلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ علی نواز اعوان نے سی ڈی اے و ایم سی آئی حکام کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیرانتظام سڑکوں کو فوری طور پر مرمتی کام شروع کرایا جائے اور زیادہ خستہ حال جگہوں پر نئے سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔