معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ضروری ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی اور مارکیٹوں میں غیرقانونی طور پر قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے قریباً 50 ہزار آن لائن شکایات پر کارروائی کی گئی ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کییلئے فوری بنیادوں …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ضروری ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی اور مارکیٹوں میں غیرقانونی طور پر قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے قریباً 50 ہزار آن لائن شکایات پر کارروائی کی گئی ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کییلئے فوری بنیادوں پر ادویات کی قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ایک آن لائن سہولت سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں جس کے ذریعے لوگ ادویات کی قیمتوں کی تصدیق کرسکیں گے اور مارکیٹوں میں اضافی قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف شکایات کا اندراج بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں اور دوائیوں کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر مجاز اضافے کو برداشت نہیں کروں گا۔ ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے مہنگے داموں فروخت ہونے والی ادویات کے خلاف اور اوورچارجنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں غریب آدمی کو سہولت ملے گی، حکومت عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے پی کی ٹاسک فورس زائد قیمتوں کی جانچ پڑتال کیلئے مختلف مارکیٹوں کا سروے کرے گی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر مجاز اضافے میں ملوث بعض میڈیکل اسٹورز مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی واضح ہدایت ہے کہ زائد قیمتوں میں ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کی ادویات کو بھی ضبط کیا جائے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر پی) مختلف شہروں میں ادویات فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کے خلاف چھاپے مار رہی ہے اور بعض کمپنیوں کا اسٹاک ضبط کرلیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دل، شوگر، بلڈ پریشر اور بعض اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور شہریوں کو بھی ان کی قیمتوں کے بارے آگاہ ہونا چاہیے۔

مزید خبریں