معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ڈنمارک کے سفیر رولس ہال موبی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولس ہال موبی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی طرف …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولس ہال موبی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی طرف سے توجہ مرکوز کرنے کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی، شمسی اور ونڈ پاور پلانٹس کے قیام کے لئے ڈنمارک کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی اور توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ندیم بابر نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ڈنمارک کے تعاون پر ڈنمارک کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کا خیر مقدم کرے گا۔