معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا اوورسیز پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی ہائوسنگ سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا اعلان کیا ہے ۔ معاون خصوصی نے جمعرات کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ جلد …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی ہائوسنگ سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا اعلان کیا ہے ۔ معاون خصوصی نے جمعرات کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ جلد اوورسیز پاکستانیز کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہترین سرمایہ کاری کے لیے میکنزم لانچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی معصوم اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔