اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا عندیہ دیدیا۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان یو اے ای حکام سے رابطے میں ہے اور معمولی جرائم میں …
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا عندیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات میں معمولی جرائم میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کا عندیہ دیدیا۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان یو اے ای حکام سے رابطے میں ہے اور معمولی جرائم میں ملوث قیدی جلد رہائی کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لئے متعلقہ حکام بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کی کوششوں سے حال ہی میں عراق میں پھنسے 28 ڈرائیورز اور دیگر ممالک میں سے 400 لوگوں کو وطن واپسی کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔








