اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ضرورت مند لوگوں کے لئے پناہ گاہوں پر تنقید کرکے غریب عوام کا مذاق اڑا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے عوام کی سہولیات کیلئے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے جن میں احساس پروگرام ، کامیاب جوان پروگرام ، …
معاون خصوصی سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ضرورت مند لوگوں کے لئے پناہ گاہوں پر تنقید کرکے غریب عوام کا مذاق اڑا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے عوام کی سہولیات کیلئے متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے جن میں احساس پروگرام ، کامیاب جوان پروگرام ، صحت انصاف کارڈ، شیلٹر ہومز اور لنگر خانے شامل ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام آدمی کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے مثبت سیاست کریں ۔ انہوں نے عوامی مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی یقینی دہانئی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، حکومت لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی اور ملک سے بدعنوانی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ معاون خصوصی سی ڈی اے امور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کئے اور اس حوالے سے ان کے بدعنوانی کے بہت سے اسکینڈلز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں انہیں موجودہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔








