معاون خصوصی شہزاد ارباب کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں پنشن ویلفیئر سیل کا دورہ

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں پنشن ویلفیئر سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر مسعود اختر نے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سب سے پہلے ماڈل پنشن سیل قائم کیا جو ریٹائرڈ ملازمین کو بغیر کسی تاخیر اور تکلیف کے پنشن کی …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے بدھ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں پنشن ویلفیئر سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر مسعود اختر نے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سب سے پہلے ماڈل پنشن سیل قائم کیا جو ریٹائرڈ ملازمین کو بغیر کسی تاخیر اور تکلیف کے پنشن کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ ملازم کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل پنشن سیل ملازم کی دستاویزات مکمل کرنے کا عمل شروع کرتا ہے۔ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل پنشن کیلئے اس کا کیس اے جی پی آر کو بھجوا دیا جاتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازم کو پنشن پیمنٹ آرڈر (پی پی او) فراہم کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنشن سیل کے قیام کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کو ان تمام پریشانیوں سے بچانا تھا جن سے وہ ماضی میں پنشن کے حصول کیلئے گزرتے تھے۔ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان کی طویل خدمت کے بعد ریٹائرڈ ملازمین قابل احترام اور ہمدردانہ سلوک کے مستحق ہوتے ہیں اور معزز انداز میں پنشن کی فراہمی ہماری معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید خبریں