معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ گوادر پورٹ پر …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچ چکا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ڈی اے پی کھاد 550 ٹرکوں کے ذریعے براستہ چمن افغانستان بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کارگو کی پیکنگ مقامی سطح پر کی گئی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔