معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرے کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور۔17نومبر (اے پی پی ):خدا کا شکر ہے کہ ملک میں پہلی بار ایسی حکومت قائم ہے جو ریاست مدینہ کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہے اور اس کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے کوشاں ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ کی شکل میں دنیا کو ایک جامع ترین نظام حکومت دیا اور اس نظام کو چلانے کے لیے رہنما اصول سکھائے۔آپ …

لاہور۔17نومبر (اے پی پی ):خدا کا شکر ہے کہ ملک میں پہلی بار ایسی حکومت قائم ہے جو ریاست مدینہ کو اپنا رول ماڈل سمجھتی ہے اور اس کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے کوشاں ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریاست مدینہ کی شکل میں دنیا کو ایک جامع ترین نظام حکومت دیا اور اس نظام کو چلانے کے لیے رہنما اصول سکھائے۔آپ ے بطور سیاستدان اور حاکم وقت سینکڑوں فیصلے کیے جو ہمارے لئے سرمہ بصیرت اور سرچشمہ ہدایت ہیں۔ یہ فیصلے ہمیں سیاسی حکمت اور تدبر سکھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ رسول کریمؐ کسی بھی فیصلے سے پہلے عوام کے نمائندوں کے ذریعے ان کی رائے حاصل کرتے تھے۔ ریاست مدینہ میں عوام کی فلاح، مفلوق الحال کی سرپرستی ریاست کی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست مدینہ میں حاکم وقت عوام کو جواب دہ تھا۔ آج الحمدللہ وزیراعظم عمران خان بھی اسی کوشش میں ہیں رسول کریم ؐ کی سیرت اور سیاسی بصیرت کو مد نظر رکھتے ہوئے ملکی معاملات کو آگے بڑھائیں۔ ان کی کوشش ہے کہ تمام حکومتی اقدامات ریاست مدینہ کے رہنما اصولوں کے مطابق اٹھائے جائیں۔ اسی ویژن کو دنیا کے سمانے رکھنے کیلئے حکومت پنجاب ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منا رہی ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبیؐ و آقا کو دنیا کی ہر شے سے عزیز رکھتے ہیں۔