معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کاچارسدہ میں احساس نادرا رجسٹریشن سنٹر کا دورہ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چارسدہ میں احساس نادرا رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی نے احساس پروگرام کے زیر اہتمام این ایس سی آر سروے کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے رجسٹریشن سنٹر میں موجود لوگوں کے مسائل سنے، رجسٹریشن ڈیسک پر موجود مرد و خواتین سے ان کے کوائف معلوم کئے۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوران درپیش مسائل کی لوگوں نے نشاندہی …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چارسدہ میں احساس نادرا رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی نے احساس پروگرام کے زیر اہتمام این ایس سی آر سروے کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے رجسٹریشن سنٹر میں موجود لوگوں کے مسائل سنے، رجسٹریشن ڈیسک پر موجود مرد و خواتین سے ان کے کوائف معلوم کئے۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوران درپیش مسائل کی لوگوں نے نشاندہی کی۔ سروے کا مقصد مستحق لوگوں کے کوائف جمع کرنا ہے۔ 2010 کے بعد این ایس سی آر کا یہ دوسرا سروے ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ مطلوبہ سہولیات کو لوگوں کو فوری فراہم کی جائیں۔ متعلقہ حکام نے انتظامی مسائل سے ڈاکٹر ثانیہ کو آگاہ کیا۔