معروف سکواش کوچ نوید عالم کو سکواش کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم فیملی ممبرشپ اور بہترین کوچ ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں معروف سکواش کوچ محمد نوید عالم کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب منعقد کی گئی ،جس میں ان کی سکواش کے لیے طویل اور گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔تقریب کے دوران نوید عالم کو بہترین سکواش کوچ ایوارڈ اور لائف ٹائم فیملی ممبرشپ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے پیش کیا اور نوید …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس میں معروف سکواش کوچ محمد نوید عالم کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب منعقد کی گئی ،جس میں ان کی سکواش کے لیے طویل اور گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔تقریب کے دوران نوید عالم کو بہترین سکواش کوچ ایوارڈ اور لائف ٹائم فیملی ممبرشپ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے پیش کیا اور نوید عالم کی انتھک محنت، جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر نے کہا کہ نوید عالم نے خود کو دن رات کی پرواہ کیے بغیر سکواش کے فروغ کے لیے وقف کر دیا، ان کا نظم و ضبط، محنت اور لگن قابل تقلید ہے۔اس موقع پر سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی نوید عالم کو بہترین کوچ ایوارڈ پیش کیا اور ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید عالم کا کام نہایت شاندار اور موثر رہا ہے۔

انہوں نے پاک بحریہ روشن خان جہانگیر خان سکواش کمپلیکس کے پلیٹ فارم سے سکواش کے فروغ اور نئے چیمپئنز تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نوید عالم نے اپنے شاندار کوچنگ کیریئر کے دوران متعدد قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تربیت دی جن میں حذیفہ ابراہیم (یو ایس جونیئر چیمپئن)، زینب خان (نیشنل ویمن چیمپئن) اور حذیفہ شاہد (متعدد بین الاقوامی ٹائٹلز کے فاتح) شامل ہیں۔کوچنگ کے ساتھ ساتھ نوید عالم نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور متعدد قومی و بین الاقوامی سکواش ایونٹس کو کامیابی سے منظم کیا، ان کی طویل خدمات نے پاکستان میں سکواش کے فروغ میں ایک ناقابل فراموش ورثہ چھوڑا ہے۔

 

مزید خبریں