معروف کمپیرئر طارق عزیز میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے’ وہ عوام میں بڑے ہر دلعزیز تھے’ وہ تمام پاکستانیوں کے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح تھے’ سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات' نشریات و قومی ورثہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معروف کمپیرئر طارق عزیز میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے' وہ عوام میں بڑے ہر دلعزیز تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات’ نشریات و قومی ورثہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معروف کمپیرئر طارق عزیز میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے’ وہ عوام میں بڑے ہر دلعزیز تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کے لیے خاندان کے ایک فرد کی طرح تھے۔ انہوں نے معروف کمپیرئر طارق عزیز کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

مزید خبریں