معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی اور ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی اپنے، اپنے ناموں رجسٹریشن 6 اگست تک کروا سکتے ہیں اور 7 اگست کو شام 6 بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔