معرکہ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے، سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈائریکٹر جنرل رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز

کراچی ۔27ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے، سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا ، دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم …

کراچی ۔27ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے، سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا ، دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا پرتپاک استقبال کیا ،ڈی جی رینجرز سندھ نے جامعۃ الرشید احسن آباد کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، طلباء سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دیں، قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعۃ الرشید دینی و دنیاوی تعلیم یکجا کر کے اہم قومی خدمات انجام دے رہا ہے، ایسے ادارے قومی ضرورت اور دوسروں کے لیے مشعل راہ ہیں، معرکہ حق میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے، سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع اور امن قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، مفتی عبدالرحیم، جامعہ کی انتظامیہ اور طلباء نے افواج پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، مفتی عبدالرحیم نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔

 

مزید خبریں