وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔
معصوم شہریوں پر حملہ بدترین سفاکیت ، وفاق بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے، محسن نقوی

مزید خبریں
کوئٹہ ۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درندوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں کہ ہر مشکل گھڑی میں وہ بلوچستان کے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کے مقروض ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ آئی جی بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔








