معصوم کشمیریوںکو مجاہدین قرار دے ک شہید کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے شوپیاں میں معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے بیہمانہ استعمال پر عالمی برادری کی خاموشی کو معنی خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تمام ترمظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کاحل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے شوپیاں میں معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے بیہمانہ استعمال پر عالمی برادری کی خاموشی کو معنی خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تمام ترمظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کاحل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ منگل کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہر النسائ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن سحرش قمراعوان اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری فیصل ممتازراٹھور نے کہا کہ بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوںکو مجاہدین قرار دے کر انہیں شہید کرنا معمول بن چکا ہے۔ بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کے لئے طویل عرصہ سے سازشیں کررہا ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔