معمر شہری کے قتل کی عدالتی تحقیقات منظور نہیں، کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 29 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ کے علاقے پنزگام میں بےگناہ شہری70 سالہ غلام حسن بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعے کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے سے تحقیقات اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے 30اپریل بروز اتوارکو …

سرینگر ۔ 29 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ کے علاقے پنزگام میں بےگناہ شہری70 سالہ غلام حسن بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعے کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے سے تحقیقات اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے 30اپریل بروز اتوارکو مقتول شہری کی یاد میں پنزگام میں ایک عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اجتماع میں بھر پور شرکت کر کے ریاستی دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ فوجیوں نے محمدیوسف بٹ نامی شہری کو جمعرات کو پرامن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply