معیشت کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا رہے ہیں،مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا رہے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وہ بدھ کووزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا رہے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وہ بدھ کووزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کوروناوبائی چیلنج ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ،اور بھارتی یکطرفہ پالیسیوں کے باعث خطے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کوروناعالمی وبائی چیلنج کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کا پر تشدد کارروائیوںکا تسلسل انتہائی قابلِ تشویش ہے ۔پاکستان نے ڈوزئیر کے ذریعے دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کر دیئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ پر مبنی پالیسیوں نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔کورونا وبا کے باعث معیشت کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لا رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔