مغربی ممالک نےاسرائیل کو غزہ میں قتل عام کی اجازت دے د ی ہے ، فلسطینی وزیر اعظم

69
مغربی ممالک نےاسرائیل کو غزہ میں قتل عام کی اجازت دے د ی ہے ، فلسطینی وزیر اعظم

رام اللہ۔24اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتيہ نے مغربی ممالک پر غزہ میں اسرائیل قتل عام کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم قابض اسرائیلی رہنماؤں کے منہ سے زمینی حملے کا سن رہے ہیں جس کا مطلب مزید جرائم، مظالم اور جبری بے دخلی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان بیانات کی مذمت کرتے ہیں جن کا مطلب ہے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے کھلی چھوٹ اور سیاسی حمایت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غزہ میں مزید قتل عام اور تباہی کر سکے۔