اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے بعض حصوں پر کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ امن اور استحکام کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکام کے اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے جس کے تحت مغربی کنارے کو ریاستی اراضی کا …
مغربی کنارے سے متعلق اسرائیل کا فیصلہ امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہے: سعودی وزارت خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے بعض حصوں پر کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ امن اور استحکام کے حصول کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض حکام کے اس فیصلے کی مذمت کرتی ہے جس کے تحت مغربی کنارے کو ریاستی اراضی کا نام دے کر اسے قابض حکام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک نئی قانونی اور انتظامی حقیقت مسلط کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔وزارت نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ اقدام دو ریاستی حل کو کمزور کر رہا ہے۔ بیان میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔








