اقوام متحدہ ۔20فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھی ہوئی کارروائیوں کو فلسطینی آبادی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کا باعث بن سکتی ہیں۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائیاں کثیر جہتی اثرات کا باعث …
مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں نسلی تطہیر کا باعث بن سکتی ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔20فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھی ہوئی کارروائیوں کو فلسطینی آبادی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کا باعث بن سکتی ہیں۔العربیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں کارروائیاں کثیر جہتی اثرات کا باعث ہوں گی۔انسانی حقوق سے متعلق دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو شدید کارروائیوں کانشانہ بناتے ہوئے منظم انداز میں گھروں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر ملنے والی امداد سے بھی محروم رکھنے کے لیے کئی قسم کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
ان سب کارروائیوں کامقصد علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا نظر آرہا ہے ۔اسی مقصد کے لیے جبری نقل مکانی اور بے گھر کرنے کی مہم جاری ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ مستقل بے گھری کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ اب یہ صورت حال بن رہی ہے کہ فلسطینیوں کی نسل صفائی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ یہ خدشہ غزہ اور مغربی کنارے دونوں جگہوں پر موجود ہے۔انسانی حقوق کے یو این آفس میں یہ رپورٹ یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 کے دورانیے پر محیط ہے۔رپورٹ جس مغربی کنارے اور اس سے جڑے مشرقی یروشلم کے حالات پر فوکس کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف منظم انداز میں غیر قانونی کارروائیاں کررہی ہے۔
وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں،کی جاتی ہیں ان کے گھروں سمیت ان کی ملکیت ہر طرح کی عمارات کو مسمار کیا جاتا ہے۔ یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ جبری طور پر اور امتیازی برتاو کے ساتھ فلسطینیوں کو اس فلسطینی اکثریتی علاقے سے بے دخل کر دیا جائے۔ان کارروائیوں کا مقصد آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ اس تناظر میں جاری اسرائیلی کارروائیاں فلسطینیوں کی نسلی صفائی کی سطح کو چھو جانے کا خدشہ ہے۔ جس پر اقوام متحدہ کو تشویش ہے۔








