مفادات کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات دستیاب ہیں، لیکن امریکا سے جھگڑا نہیں چاہتے، یورپی یونین

برسلز ۔20جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ مفادات کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات دستیاب ہیں، لیکن امریکا سے جھگڑا نہیں چاہتے ہیں ۔ یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی کاجا کالاس نے کہا ہے کہ یورپ کا مقصد امریکا سے تنازعہ پیدا کرنا نہیں، لیکن اپنے اقتصادی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کے پاس متعدد اوزار موجود ہیں۔ …

برسلز ۔20جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے کہا ہے کہ مفادات کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات دستیاب ہیں، لیکن امریکا سے جھگڑا نہیں چاہتے ہیں ۔ یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی کاجا کالاس نے کہا ہے کہ یورپ کا مقصد امریکا سے تنازعہ پیدا کرنا نہیں، لیکن اپنے اقتصادی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کے پاس متعدد اوزار موجود ہیں۔

برسلز میں ڈنمارک کے وزیر دفاع ٹروئلس لنڈ پاؤلسن اور گرین لینڈ کی وزیر خارجہ ویویان موٹزفیلڈٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کالاس نے کہا کہ آرکٹک کی سکیورٹی ایک مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک مفاد ہے اور یہ مسئلہ یورپ امریکا کے ساتھ بات چیت کر کے حل کر سکتا ہے، تاہم ٹیرف دھمکیاں اس کے لیے مناسب طریقہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خودمختاری کسی تجارتی معاہدے کی چیز نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یورپ کے پاس جھگڑا شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے گا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات دستیاب ہیں۔