مقامی دھڑوں نے درعا شہر سمیت صوبہ درعا کے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ، سیرین آبزرویٹری

175
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

دمشق۔7دسمبر (اے پی پی):سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ مقامی دھڑوں نے درعا شہر سمیت صوبہ درعا کے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ حکومتی فورسز کے یکے بعد دیگر انخلا سے ان کا صوبے کے 90 فیصد سے زیادہ حصّے پر قبضہ ہے۔

اردو نیوز کے مطابق برطانیہ میں قائم شام کی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ رامی عبد الرحمان نےبتایا کہ صوبہ درعا میں صرف صنمائن کا علاقہ اب بھی حکومت کے پاس ہے۔تنظیم نے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی دھڑوں نے اردن کے ساتھ نصیب جابر سرحدی کراسنگ پر قبضہ کر لیا۔

اردن کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمان نے شام کے ساتھ واحد تجارتی اور مسافر بارڈر کراسنگ بند کردی ہے۔اردنی وزیر داخلہ مازن الفارایا نے کہا کہ اردن کے باشندوں اور اردنی ٹرکوں کو کراسنگ کے ذریعے واپسی کی اجازت ہوگی جسے اردن کی طرف جابر کراسنگ کہا جاتا ہے جبکہ کسی کو شام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔