کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہواہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی49 لاکھ 14ہزار 17 لٹر رہی تھی جس میں ایک …
مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 15.67 فیصد اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہواہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی49 لاکھ 14ہزار 17 لٹر رہی تھی جس میں ایک سال کے دوران 15فی صدسے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران جیٹ فیول آئل کی پیداوار 3 لاکھ 70 ہزار 169 لٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 85 ہزار 786 لٹر تھی۔گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 4.0 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 4ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی مقامی سطح پر پیدوار 51 ہزار 449 لٹر جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ پیدوار53 ہزار 254 لٹر رہی تھی۔








