مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ200روپے سستا ہوگیا

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1458ڈالر برقرار رہی تاہم اس کے برعکس کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے58550وپے …

کراچی۔ 26 نومبر (اے پی پی) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1458ڈالر برقرار رہی تاہم اس کے برعکس کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے58550وپے اور فی تولہ سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 73345روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

مزید خبریں