کراچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1318 ڈالرز کا ہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہوکر 56 ہزار 450 روپے پر …
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1318 ڈالرز کا ہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہوکر 56 ہزار 450 روپے پر آگئی۔ 43 روپے گھٹ کر 10 گرام سونا 48 ہزار385 روپے کا ہوگیا۔ 20 پیسے اضافے سے چاندی کی تولہ قیمت 780 روپے پر جا پہنچی۔








