مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر وزارتِ خارجہ میں اہم مشاورتی اجلاس ،آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، جنوبی ایشیا اور کشمیرامور پر دسترس رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو سمیت بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، جنوبی ایشیا اور کشمیرامور پر دسترس رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو سمیت بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ پچاس سال سے بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دبایا ہوا تھا اس مسئلے کو ہندوستان کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا معاملہ زیر بحث آنا ہماری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان پورے خطے کا امن برباد کرنا چاہتا ہے۔اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے ماہرین امور کشمیر کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے طویل مشاورت کی۔

مزید خبریں