مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ضلع رام بن میں ایک کشمیری کو شہید، ایک کو زخمی کر دیا

جموں 5 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید جبکہ ایک اور کو زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے رام بن کے علاقے کھولی میں فائرنگ کر کے محمد شفیع گجر نامی شخص کو شہید جبکہ شکیل احمد کو زخمی کر دیا۔ مقافی لوگوں کے مطابق مذکورہ شہری مویشیوں …

جموں 5 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع رام بن میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید جبکہ ایک اور کو زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے رام بن کے علاقے کھولی میں فائرنگ کر کے محمد شفیع گجر نامی شخص کو شہید جبکہ شکیل احمد کو زخمی کر دیا۔ مقافی لوگوں کے مطابق مذکورہ شہری مویشیوں کے بیوپاری تھے۔