مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے سوپور میں تین بے گناہ نوجوان گرفتار کرلیے

سرینگر۔03 فروری(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور سے تین بے گناہ نوجوانوں کو گرفتارکرکے ان پر مجاہد تنظیموں کے اپر گرائونڈ کارکن ہونے کا الزام لگایا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوپور کے سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس جاوید اقبال نے کہا کہ غلام قادر راتھر، اعجاز احمد خان اور اویس خالد ڈار نامی تین نوجوانوں کو رواں سال 25جنوری کو بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر دستی بم کے حملے کے سلسلے میں تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔